لاہورمیں جدیدشہربسانےکیلئےریورراوی فرنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے شمال میں جدید شہر بسانے کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا،جس کیلئے نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی،نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور تین بیراج بھی بنیں گے،اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔