موٹروے برہان کے قریب ٹریفک حادثہ، انسپکٹر اور ہیڈکانسٹیبل شہید
اسلام آباد:موٹروے ایم ون برہان کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے 2افسران شہید ہوگئے ،جن میں ایک انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگئے۔
مسافروں کی گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے موٹروے ایم ون برہان کے قریب سڑک کے درمیان رکی ہوئی تھی، جس کی مدد کیلئے موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچے تاکہ گاڑی کو کسی حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے، اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹروے پولیس افسران سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں انسپکٹر امجد علی موقع پر ہی شہید ہو گئےجبکہ سب انسپکٹر وحید اللہ،ہیڈ کانسٹیبل اختر علی اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال اور پمز منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل بھی شہید ہو گئے جبکہ سب انسپکٹر وحید اللہ اور حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔