بچی اغواء کیس:سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بچی اغوا ء کیس میں سابق وزیر داخلہ...
شائع 10 جولائ 2020 02:28pm

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بچی اغوا ء کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان اورسینیٹرسرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے 24 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 24 جولائی تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کیا جائے ،سرفراز بگٹی پر 9 سالہ بچی کے اغوا میں معاونت کرنے کا الزام ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 2 ر کنی بینچ نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی سابق سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔