الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو 29 اگست ...
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2020 02:58pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو 29 اگست سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں سالانہ 20-2019کے آمدن، اخراجات ،فنڈز کے ذرائع، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

پارٹی سربراہ دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائے کہ ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈز حاصل نہیں کئے گئے۔

پارٹی سربراہ دستخط شدہ سرٹیفکیٹ دے کہ سیاسی جماعت کی مالی صورت حال کی درست تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔