'حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے ہرممکن قدم اٹھائے گی'

وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزرا اسد عمر،فخر امام،وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ کنٹرول سینٹر این ایل سی سی کا دورہ کیا۔
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2020 07:32pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان کے فیز ٹو کی اصولی طورپر منظوری دے دی۔ کہتے ہیں ٹڈی دل کا حملہ اور کورونا وبا بڑا چیلنج تھا۔ پاک فوج اور صوبائی حکومتوں نے ٹڈی دل کے حملے کے خلاف موثر اقدامات کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے کنٹرول سینٹر این ایل سی سی کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا اسد عمر، فخر امام ، شبلی فراز معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیرعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کےلےخ بنائے گئے ایکشن پلان کے فیز ون کی تکمیل ہوگئی۔ مانیٹرنگ سروے، کنٹرول کی مربوط کوششوں، وسائل کی فراہمی اور اداروں کے درمیان تعاون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ٹڈی دل کے خاتمے کےلےا ایکشن پلان کے فیز 2 کی منظوری دے دی۔ فیز ٹو میں متاثرہ کسانوں کو ایک پیکیج کے تحت نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کےلےز ہرممکن قدم اٹھائے گی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کا ملک میں خوراک کی دستیابی سے براہ راست تعلق ہے۔ ٹڈی دل کے لاروے کے مکمل خاتمے کےلےد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کومتفقہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔