Aaj TV News

BR100 5,282 Increased By ▲ 24 (0.46%)
BR30 27,601 Increased By ▲ 46 (0.17%)
KSE100 48,305 Increased By ▲ 53 (0.11%)
KSE30 19,479 Decreased By ▼ -59 (-0.3%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 939,931 1,194
DEATHS 21,633 57
Sindh 327,021 Cases
Punjab 343,703 Cases
Balochistan 26,152 Cases
Islamabad 82,065 Cases
KP 135,569 Cases

معروف ترک ڈرامہ سیریز "دیریلیش ارطغرل یا ارطغرل غازی" میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجک کو انسٹاگرام پر اس وقت دشورای کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی نیم عریاں تصویر اپ لوڈ کی تو کمنٹس سیکشن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کی آپشن ہی بند کرنا پڑ گئی۔

پاکستان میں ارطغرل غازی کی اردو ڈبنگ کے ساتھ ریلیز کے بعد ڈرامے میں کام کرنے والے ترک اداکاروں کو پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، جن میں ارطغرل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلجک بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں مقبولیت کی وجہ سے ترک اداکاروں کو سوشل میڈیا پر پاکستانی فالورز کی ایک بڑی تعداد نے جوائن کیا۔

پاکستان میں مداحوں کے بڑھنے سے جہاں ترک اداکاروں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وہیں انہیں مختلف مسائل کا بھی سامنا ہے اور ایسا ہی اسرا بیلجک کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بکنی پہن کر سرفنگ کر رہی ہیں۔

پاکستانی مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو اسراءکی نیم عریاں تصویر اپ لوڈ کرنا پسند نہیں آیا اور انہوں نے ترک اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنے کی نصیحت کی، جس کے بعد ترک اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کا آپشن بند کر دیا۔

اسراء کی پیدائش 14 اکتوبر 1992ءکو انقرہ میں ہوئی اور انہوں نے استنبول کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقومی تعلقات میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ابھی قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ شوبز کی دنیا میں ان کی آمد 2014ءمیں ارطغرل سیریز سے ہی ہوئی تھی اور ارطغرل کے علاوہ مزید 2 ڈرامے اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔