Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

نیب: نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا...
شائع 11 جولائ 2020 07:27pm

نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

نیب نے حج اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ نیب نے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا۔

چئیرمین نیب نے نورالحق قادری کیخلاف شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ نیب کا شکایات سیل نورالحق قادری کے اثاثوں کی مکمل معلومات حاصل کرے گا۔

شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div