پنجاب : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا

پنجاب بھر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نےشہریوں کو اذیت میں مبتلا کر...
شائع 11 جولائ 2020 07:52pm

پنجاب بھر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نےشہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

لاہور میں چار سے پانچ گھنٹے جبکہ مضافاتی اور دیہی علاقوں میں چھہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

لاہور سمیت لیسکو کے زیر انتظام دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ بڑھ رہا ہے۔ لاہور میں لوڈ شیڈنگ کا اوسطا دورانیہ پانچ گھنٹے جبکہ دیہات میں چھ گھنٹے سے بھی زائد کی اطلاعات آرہی ہیں۔

شہری کہتے ہیں تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والی حکومت معاملات کو ٹھیک کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

لیسکو کے مطابق صرف ہائی لاسز کیٹگری میں آنے والے علاقوں کے علاوہ کہیں بھی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہی کی جا رہی۔