'میں بہت ڈری ہوئی ہوں' اداکارہ یشما گل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ 3 دن سے اُن کی طبیعت کچھ ناساز تھی اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی تھیں جس پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کیا اور فوراً ٹیسٹ کروایا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ابتدائی علامات کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
Blockquote
3 days ago I felt feverish and mild symptoms associated with #Covid19 - so I self-isolated & got myself test immediately. Last evening the report came positive, but so far I am doing fine (alhamdulillah) except the initial symptoms.
— yashmagill (@iamyashmagill) July 11, 2020
اداکارہ نے مزید کہا کہ شروع میں انہوں نے سوچا کہ وہ اس بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گی تاہم بعد میں محسوس کیا کہ ہم اس بیماری کو بدنما داغ نہیں بناسکتے اور ہمیں اس سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
یمشا گل نے مزید کہا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ میں بہت ڈری ہوئی ہوں۔
Blockquote
Initial thought was i won’t tell anyone - but then I realised we can’t create a stigma around this disease and we need to fight it. Keep me in your prayers ... because I am scared !
— yashmagill (@iamyashmagill) July 11, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔