حکومت ناکامی کا شکار ہوچکی،شرمیلا فاروقی
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا ادھر...
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا ادھر ادھر کی ویڈیوز ڈالنے کے بجائے کام پر توجہ دیں۔وفاقی حکومت ناکامی کا شکار ہوچکی۔
آج نیوز سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ملک میں چینی، آٹا اور گیس کچھ نہیں ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے اور وہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کے رویے پر حیران ہوں، ویڈیو ڈالنے کے بجائے کام پر توجہ دیں۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وزرا کے پاس بات کرنے کیلیے کچھ نہیں ہے، علی امین پر بھی الزامات ہیں،حکومت نے کیاکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے تین جے آئی ٹی پیش کی ہیں، عزیر اہم ہے یا پھر بلدیہ جے آئی ٹی اہم ہے؟حکومت قوم کی توجہ بٹاناچاہتی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔