وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج
اسلام آباد:کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی...
اسلام آباد:کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق،کورونا وائرس سے متاثر وزیر خارجہ کی طبیعت میں سنبھلنے لگی، شاہ محمود قریشی کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو 4 جولائی کو ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل کر دیا گیا تھا، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد شاہ محمود قریشی اسپتال میں داخل ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈسچارج کرنے سے قبل تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.