بچن فیملی میں کورونا وائرس کی تشخیص

ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کے ذریعے اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی کے حوالے سے تصدیق کی اور لکھا کہ ہم سب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
شائع 12 جولائ 2020 08:48pm

لیجنڈری بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعدبہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کے ذریعے اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی کے حوالے سے تصدیق کی اور لکھا کہ ہم سب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ والدہ جیا بچن سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بچن فیملی کےلےے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔