Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 251,625 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 13 جولائ 2020 09:42am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد251,625ہوگئی جبکہ 5,266افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار769نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ51ہزار625 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 13جولائی بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید620نئے مریض سامنے آئےجبکہ9ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 487،اسلام آباد میں85،آزاد کشمیر میں35 اورگلگت بلتستان میں کورونا کے13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 7،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 05ہزار533ہوگئی جبکہ پنجاب میں87ہزار043افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں30ہزار486،اسلام آباد میں14ہزار108، بلوچستان میں11ہزار185 ،گلگت بلتستان میں1671اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1599کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید69مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5266ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2013افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1795،خیبرپختونخوا میں 1099،اسلام آباد میں153،بلوچستان میں126اور آزاد کشمیر میں 44اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث36ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ84ہزار442 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,837 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,217افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 61ہزار 917مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار532کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار769افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ85ہزار170افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے،جن میں سے 341 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ۔