Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کوئی بھی کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پرغالب نہیں آسکتا ،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ حق خودارادیت" کے عظیم مقصد ...
شائع 13 جولائ 2020 10:43am

اسلام آباد:وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ حق خودارادیت" کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہےاور کوئی بھی کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پرغالب نہیں آسکتا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ آج 22غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرتاہوں ،جنہوں نے 1931 کو22 غیور نوجوانوں نے ڈوگرہ سامراجی قوتوں کو للکارا اورجام شہادت نوش کرتےہوئے کئی دہائیوں سے جاری حق خوردارادیت کی جدوجہد کو پھر سے تروتازہ کردیا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ حق خودارادیت" کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہےاور کوئی بھی جبران غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پرغالب نہیں آسکتا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء نے جس مقصد کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی تھی اْس مقصد کو پورا کرنے تک شہدا کا مشن نا مکمل رہے گا، 13 جولائی 1931 کے شہدا کا خون ہمارے اْوپر قرض ہے جس کو چکانا ہمارا فرض ہے۔