Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں میں بونداباندی کےبعد موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں میں بونداباندی کےبعد موسم...
شائع 13 جولائ 2020 11:22am

کراچی کے مختلف علاقوں میں میں بونداباندی کےبعد موسم خوشگوارہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 2سے 3دن تک جاری رہے گا ۔

کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بونداباندی ہوئی، جس سے درجہ حرات میں کمی کے بعدشہرکا موسم خوشگوارہوگیا۔

شارع فیصل، محمود آباد، بہادرآباد سرجانی،ملیر، خداداد کالونی، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، کلفٹن،آئی آئی چندریگر روڈ، سپرہائی وے اور سعدی ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ، شہری بارش کے بعد خوش بھی ہیں اور تیزبارش سے خوف زدہ بھی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات سے اب تک سرجانی میں 2.4،بحریہ ٹاون میں 2،پی اے ایف فیصل اورصدر میں ایک، ایک اوراولڈ ائیرپورٹ میں صفر اعشاریہ دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید 2سے 3دن تک جاری رہے گا ، شہر میں بارش کا باقائدہ کوئی سسٹم موجود نہیں ہے ، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20جولائی کے بعد مون سون کے دوسرے اسپیل کی بھی پیشگوئی کی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div