Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کیلئے بڑا ...
شائع 13 جولائ 2020 02:13pm

اسلام آباد:پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان کی درخواست پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے واہگہ بارڈر15جولائی سے کھولا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا، معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کوبرآمدات کیلئے واہگہ بارڈر15جولائی سے کھولا جائے گا، کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائےگا۔