Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ن لیگ کو ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ، سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب

مسلم لیگ ن کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کا معاملے پر الیکشن...
شائع 13 جولائ 2020 07:59pm

مسلم لیگ ن کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کا معاملے پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ مسلم لیگ کو پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے اجلاس 16 جولائی کو طلب کرلیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کوسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے 17 اگست تک سکروٹنی کمیٹی سے مسلم لیگ ن ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔

مسلم لیگ ن ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔