Aaj TV News

BR100 4,936 Decreased By ▼ -23 (-0.46%)
BR30 25,403 Decreased By ▼ -331 (-1.28%)
KSE100 45,865 Decreased By ▼ -101 (-0.22%)
KSE30 19,173 Decreased By ▼ -26 (-0.14%)

عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ غفار ذکری اور ارشد پپو کی سرپرستی ایم کیوایم کرتی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں عزیر جان بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے سنسنی خیز انکشافات کرڈالے اور کہا غفار ذکری اور ارشد پپو کی سرپرستی ایم کیوایم کرتی تھی،

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ گروپ سے ذوالفقار مرزا کا تعلق نہیں، ہم پر مظالم متحدہ کی خواہش پر ہوئے۔ رحمان ملک ہاتھ باندھ کے نائن زیرو کے سامنے کھڑے رہتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا پی ٹی آئی ڈھائی سال تک تبدیلی کا گانہ گاتی رہی۔ جب ناکام ہوگئے تو لیاری کی جے آئی ٹی نکال دی،

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں کیوں کہ پیپلزپارٹی اسے اون کرے یا نہ کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔