Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

عدالت میں عزیر بلوچ بیان سے مکر گئے

عزیربلوچ نے کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انکشاف کیا ہے...
شائع 13 جولائ 2020 10:04pm

عزیربلوچ نے کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ میرا کوئی اقبالی بیان نہیں، مجسٹریٹ نے غلط بیانی کی، میرے ساتھ جعل سازی ہورہی ہے۔

عدالت نے پوچھاجوبیان آپ یہاں دےرہےہیں کل ہائیکورٹ میں مکرگئے تو؟ عدالت کے استفسار پر عزیربلوچ خاموش ہوگئے

لیاری گینگ کےعزیر بلوچ اور شاہجہان بلوچ سمیت دیگر ملزمان کوسخت سیکیورٹی میں انسدادی دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وارکے ارشد پپوقتل سمیت سولہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں عزیربلوچ نے انکشاف کیا کہ میرا 164کاکوئی اقبالی بیان نہیں ہوا، عدالت نے کہا، آپ پرارشد پپوکےقتل کا الزام ہے،کیا آپ نےجرم کیا ہے فرد جرم عائد کریں؟

عزیربلوچ نے عدالت کوبیان دیا کہ میں نے کوئی قتل نہیں کیا،بےگناہوں،مجسٹریٹ نےغلط بیانی کی،میرےساتھ جعلسازی ہورہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جوبیان آپ یہاں دےرہےہیں کل سندھ ہائیکورٹ میں مکرجائیں تو،عدالت کے مکالمےپر عزیر بلوچ خاموش رہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی ۔