Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں کورونا سے 79 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ،چوبیس گھنٹے میں مزید انہتر...
شائع 13 جولائ 2020 10:06pm

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ،چوبیس گھنٹے میں مزید انہتر افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات پانچ ہزار دو سو چھیاسٹھ تک جاپہنچیں۔

ایک روز میں مزید دو ہزار سات سو انھہتر کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ اکیاون ہزار چھ سو پچیس ہوگئی۔

پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ دو ہزار تیرہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد سترہ سو پچیانوے ہے۔

ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 5ہزار 266تک جاپہنچیں جبکہ ایک روز میں مزید 2ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔