Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ترک قوم کی بہادری دنیابھرکی اقوام کیلئےسبق ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریت پر کے دن پر...
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2020 01:02pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریت پر کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کیلئے ایک سبق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریت اورقومی اتحادکے دن پر ترک صدرطیب اردگان کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ترک قوم سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں،4سال قبل ترک قوم نے بہادری اورخصوصیت کااظہارکیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یادرکھی جائےگی،15جولائی 2016کو ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کیلئے ایک سبق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا، 15 جولائی 2016 کو بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اسی جذبے سے اظہار یکجہتی کیا۔

ترک قوم نےجمہوری اداروں اورامن واستحکام کادفاع کیاتھا،پاکستان ہمیشہ ترکی کےشانہ بشانہ کھڑارہے گا،پوری پاکستانی قوم نےترکی کے امن،استحکام اورجمہوریت کیخلاف اٹھنےوالےاقدام کی مخالفت کی،ہم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کی بھرپور حمایت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div