Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 255,769ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 15 جولائ 2020 10:02am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد255,769ہوگئی جبکہ5,386افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار165نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ55ہزار769 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 15جولائی بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید713نئے مریض سامنے آئےجبکہ20ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 553،اسلام آباد میں113،آزاد کشمیر میں33 اورگلگت بلتستان میں کورونا کے13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 17،گلگت بلتستان میں 2اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ07ہزار777 ہوگئی جبکہ پنجاب میں88ہزار045افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں31ہزار001،اسلام آباد میں14ہزار315، بلوچستان میں11ہزار239 ،گلگت بلتستان میں1708اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1688کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید67مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5386ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2043افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1863،خیبرپختونخوا میں 1114،اسلام آباد میں155،بلوچستان میں127اور آزاد کشمیر میں 46اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث38ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ77ہزار573 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,078مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,154 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 72ہزار 810مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار749کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار165افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ27ہزار939افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں جبکہ ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 339 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور مختلف اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div