Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں...
شائع 15 جولائ 2020 10:39am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے رہنماءاسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ ابھی واپس نہیں آیا، ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پرہی ریفرنس پرمزید کارروائی ہو گی۔

نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 9ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div