Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا وائرس:پشاور کے مزید 3 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، انتظامیہ نے شہر کے مزید...
شائع 15 جولائ 2020 11:26am

پشاور میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، انتظامیہ نے شہر کے مزید 3علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔

پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 3 علاقے لاک ڈاؤن کے تحت بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

آج سے گلبہار نمبر3، ریگی اور باقر خیل حسین خیل کو سیل کردیا جائے گا جس کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی کی مجموعی تعداد 13 ہوجائے۔

گلبہار نمبر 3 کے دُکانداروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا ،کہتے ہیں کہ پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے اوپر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن تو کردیا جاتا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی غیرسنجیدگی کے باعث لوگ کھلم کھلا علاقوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div