Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان...
شائع 15 جولائ 2020 12:37pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر حکم نامہ جاری کردیا ۔

آصف زرداری نے ایک با ر پھرعدالت میں پیشی سے معذرت کرلی، سابق صدر نے مؤقف اپنایا کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔

احتساب عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے نیب کو ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دےدیا۔

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے شریک ملزم اشفاق لغاری کو اشتہاری قراردیتےہوئے مقدمے سے الگ کردیا ۔

بعدازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 14 ملزمان کو4 اگست کوطلب کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div