Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

علی حیدرزیدی کا بینظیر بھٹو کی وصیت قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوروفاقی وزیر علی...
شائع 15 جولائ 2020 12:37pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوروفاقی وزیر علی حیدرزیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر بھٹو کی وصیت قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیربرائے بحری امور علی حیدرزیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہاتھ سے تحریر کی گئی غیر تصدیق شدہ وصیت کو بینظیر بھٹو شہید کی وصیت کے طورپرپیش کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی ، باپ اور بیٹے نے پیپلز پارٹی پرقبضے کیلئےبھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا گیا ۔

علی حیدرزیدی نے مزید کہا کہ یہاں وہاں کی ہانکنے کی بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں،انتخاب ہتھیانے اورلال شہبازکی سرزمین کو12سال تک بے رحمانہ لوٹ مارکا نشانہ بنانے کیلئے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کارلائی گئی سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div