Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ حکومت کی صوبے بھر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت

کراچی :سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیاں...
شائع 15 جولائ 2020 02:40pm

کراچی :سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی تاہم بچوں کا منڈیوں میں داخلہ ممنوعہ ہوگا،شہروں میں منڈیاں لگانے والوں کیخلاف ڈپٹی کمشنرز کاروائی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات، کمشنرز اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔

اجلاس میں مویشی منڈیوں سمیت دیگر کاروباری سرگرمیوں میں رعایت دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا ہاٹ اسپاٹ ایریا میں زیادہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری بھی علامات کی صورت میں ٹیسٹ ضرور کرائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیسٹ کیلئے موبائل فون پر میسج بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میسج این ڈی ایم اے کی طرف سے بھیجے جائیں۔

حکومت نے ایس او پیز کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی تاہم بچوں کا منڈیوں میں داخلہ ممنوعہ ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منڈیوں کیلئے ایس او پیز آج ہی جاری کی جائیں، منتظمین ایس او پیر پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے، مویشی منڈیوں میں موبائل ٹیم کے ذریعے کرونا ٹیسٹ ہوں گے،شہروں میں منڈیاں لگانے والوں کخلااف ڈپٹی کمشنرز کاروائی کریں گےجبکہ محکمہ بلدیات مویشی منڈیوں سے ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے قربانی کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر مقامات مخصوص کرنے کی بھی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ گلی کوچوں میں جانورذبح کرنے سے بیماریاں پھیلے گی۔

سندھ حکومت نے شاید اجلاس بلانے اور فیصلہ کرنے میں پھر تاخیر کردی کیونکہ اجازت سے قبل ہی کراچی سمیت سندھ کے کئی شہریوں میں مویشی منڈیاں قائم ہوچکی ہیں اور محتاط انداز کے مطابق سیکٹروں جانور آبادیوں میں منتقل بھی ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div