Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

'جارحیت مسلط کی تو پاک فوج بھی مکمل تیار ہے'

اپنےخطاب کےدوران پاک فوج کےسپہ سالار نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔پاک فوج مکمل طور پر تیارہےاورکسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شائع 01 اگست 2020 06:53pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید عید الاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا۔ سپہ سالار کہتے ہیں کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، جارحیت مسلط کی تو پاک فوج بھی مکمل تیار ہے۔

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف عید الاضحیٰ کے پہلے روز ایل او سی پہنچےجہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

اپنےخطاب کےدوران پاک فوج کےسپہ سالار نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔پاک فوج مکمل طور پر تیارہےاورکسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے۔ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے اس سبق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باجود اپنےحق خودارادیت کے حصول کےلئے کوشاں ہیں۔

ایل او سی کےدورے پر کور کمانڈ رراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

بعدازاں آرمی چیف نے اےایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کا دورہ کیا۔جہاں آرمی چیف نے نیپ کارڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔نیپ کارڈ میں امراض قلب پر جدید خطوط کے مطابق ریسرچ کی جائے گی۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی قومی سطح پر معیاری طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔کورونا وباء کی روک تھام میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

اے ایف آئی سی آمد پر ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرنے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div