متحدہ عرب امارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار، ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان

لیبیا کی مرکزی افتاء کونسل نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا...
شائع 18 اگست 2020 10:07am

لیبیا کی مرکزی افتاء کونسل نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کرنے پرامارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیتے ہوئے امارات کا ہرسطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیبیا کی افتاء کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اولین دشمن ہے۔ اس کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ امارات کا معاشی، سیاسی، سفارتی اور سماجی شعبوں سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کریں تاکہ ابو ظہبی کی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست سے دوستی کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے خود کو عالم اسلام کی صف سے نکال کر مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔