جنرل تادین خان اچکزئی 5 ملین ڈالرز کے ساتھ یو اے ای میں گرفتار
افغانستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس جنرل تادین خان کو متحدہ عرب امارات کے ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے پانچ ملین ڈالرز برآمد کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" جنرل تادین خان کو چھڑوانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل تادین خان نے بھارتی ایما پر چمن بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے بیچ تصادم کو اُکسایا تھا، جس کے انعام میں انہیں را کی جانب سے پانچ ملین ڈالرز دئئے گئے، تاہم یو اے ای ائیرپورٹ پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ جنرل تادین خان کو ان کے بھائی سابق سیکیورٹی چیف رزاق خان کے قتل کے بعد ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ تادین خان کا کوئی ملٹری بیک گراؤنڈ ہے اور نہ ہی کوئی ٹریننگ، تاہم طاقتور افغان قبائل کے بڑوں کے آگے گٹھنے ٹیکتے ہوئے افغان حکومت کو انہیں آئی جی پی تعینات کرنا پڑا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔