کراچی کی وفاق کو حوالگی کی خبروں پر پیپلزپارٹی کا احتجاج

سندھ کی تقسیم اور کراچی کی وفاق کو حوالگی کی خبروں پر پیپلزپارٹی...
شائع 20 اگست 2020 08:56am

سندھ کی تقسیم اور کراچی کی وفاق کو حوالگی کی خبروں پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا، جبکہ سندھ بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنے دیے گئے۔

نثار کھوڑو نے کہا سندھ پر حملہ کرنے والوں کی ٹانگیں توڑ دینگے۔

حیدرآباد میں بھی پریس کلب کے سامنے پی پی کارکنان نے مظاہرہ کیا۔

لاڑکانہ میں ایم این اے خورشید جونیجو کی قیادت میں مظاہرین نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا۔

سکھر، بدین، ٹنڈوالہ یار اور جامشورو سمیت کئی شہروں میں جیالے سڑکوں پر نکلے۔

مظاہروں سے قومی شاہراہ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔