پنجاب بھر میں موسلادھاربارش سے تباہی، 12 جاں بحق 15 سے زائد زخمی
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں بارہ افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔
لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
پھالیہ کے تحصیل آفس کے قریب مدرسے کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کرماں اورچار بچے جان سے گئے۔ مدرسے میں مسجد امام کی فیملی رہائش پذیرتھی۔
فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان دم توڑ گیا، شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔
گوجرانوالا اورجڑانوالا میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔