موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،راجا پرویزاشرف
پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، اے پی سی ہوگی اور بھرپور ہوگی، میڈیا سے بات چیت میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت سے زیادہ نااہل حکومت کبھی نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،پاکستان اور قوم مشکل دور سےگزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے آج شرمندہ ہیں،اے پی سی ہوگی اور بھرپورہوگی،
پیپلزپارٹی کے رہنماء راجا پرویز اشرف کہتے ہیں۔ ہنگامی طور پرمشترکہ اجلاس بلانا سوالیہ نشان ہے۔
ادھر ن لیگ کی جانب سے بھی حکومت پر نشتر برسائے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کرپشن کی داستانیں عام ہوگئی ہیں،حکومت کا رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا موجودہ حکومت ملک کوتباہی کی طرف لےآئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے،
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صدرمملکت آئینی عہدےکاجواز کھوبیٹھےہیں،کرپشن کی داستانیں عام ہوگئی ہیں،حکومت کا رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔