کراچی میں کل سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں کل سے ہے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ...
شائع 20 اگست 2020 08:55pm

کراچی میں کل سے ہے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اکیس اور بائیس اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش کی توقع ظاہر کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجھستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے ۔ جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس کے زیر اثر مون سون کرنٹس مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں ۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے ۔ تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔