کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی والو ہوجاؤ پھر سے تیار۔۔ شہر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش...
شائع 20 اگست 2020 09:41pm

کراچی والو ہوجاؤ پھر سے تیار۔۔ شہر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش کی توقع ظاہر کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجھستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کے زیر اثر مون سون کرنٹس مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔