پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 ہلاکتیں، 630 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,219ہوگئی جبکہ مزید630 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد291,588ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 630نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ91ہزار 588ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 21اگست بروزجمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید211نئے مریض سامنے آئےجبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں 158، اسلام آباد میں 28،گلگت بلتستان میں 21اورآزاد کشمیر میں کوروناکے04کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے پنجاب میں 2مریضوں کی جان لے لی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ27ہزار381ہوگئی جبکہ پنجاب میں95ہزار958افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار545،اسلام آباد میں15ہزار453، بلوچستان میں12ہزار424 ،گلگت بلتستان میں2604اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2223کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید10مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6219ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2350افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2188،خیبرپختونخوا میں 1243،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں139اور گلگت بلتستان میں 63اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ11ہزار790 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے722 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے775افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 73ہزار579مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران25ہزار613کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے630افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23لاکھ89ہزار365افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،ملک بھرکے مختلف اسپتالوں میں 141 مریض وینٹی لیٹرپر موجود ہیں جبکہ اس وقت 1,271 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔