پاک سعودی تعلقات بہت گہرے ہیں،ان میں کوئی قدغن نہیں ،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک سعودی تعلقات بہت گہرے ہیں،ان میں کوئی قدغن نہیں ،کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی سےپوشیدہ نہیں، کشمیر کی صورتحال دونوں ممالک کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے ملاقات اور پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ چین میں اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوگی، دونوں ممالک جانتے ہیں کہ خطے میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے، سعودیہ کا اسرائیل کے معاملے پر دوٹوک مؤقف ہے، پاک سعودی تعلقات بہت گہرے ہیں،سعودی عرب اورپاکستان ایک دوسرے کی ضرورت کوسہارا ہیں ،آرمی چیف نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا،مجھےامیدہےکہ چین کےہم منصب سےملاقات سودمندرہےگی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کےتعلقات اچھےرہےہیں اوراچھےرہیں گے،سعودی عرب اورپاکستان کےتعلقات پرکوئی قدغن نہیں ہے،سعودی عرب نےفلسطین کےمعاملےپردوٹوک موقف اپنایا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جوسلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے علم میں ہے، چین کے تعاون سے ہم 55سال کے بعد تین دفعہ مسئلہ کشمیرکوسلامتی کونسل میں زیربحث لانے میں کامیاب رہے ۔
وزیرخارجہ نے ایک بیان میں دہشتگردی کاشکارافراد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ملک میں ستر ہزارافراد دہشتگردی کا شکار ہوئے ،کشمیرکی صورتحال کسی سےپوشیدہ نہیں،ایک سال میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔