کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی

کراچی والے ایک بار پھر بارش کی تیاری کرلیں ،محکمہ موسمیات...
شائع 21 اگست 2020 11:29am

کراچی والے ایک بار پھر بارش کی تیاری کرلیں ،محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان ہے ۔

کراچی میں تیز بارشیں برسانے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا ،جس کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔