ترکی میں بڑے پیمانے پر قدرتی گیس کے ذخائردریافت

ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں ترکی میں قدرتی گیس کے بڑے پیمانے...
شائع 21 اگست 2020 11:33pm

ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں ترکی میں قدرتی گیس کے بڑے پیمانے پر ذخائر ملے ہیں ۔ جسے دوہزار تئیس سے استعمال میں لایا جائے گا۔

صدر اردوان نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ ترکی میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا فاتح تحقیقی بحری جہاز بیس جولائی کو بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش پر نکلا ۔ جسے تونا ون کے مقام پر تین سو بیس ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترکی نے سارا آپریشن ملکی وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے مکمل کیا اور علاقے میں مزید ذخائر ملنے کا بھی امکان ہے ۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب ہدف ہے کہ سنہ دوہزار تئیس تک اس مقامی گیس کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔