سندھ : بارش، کئی شہروں میں صورتحال خراب

سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، بدین، کاچھو اور ٹھٹہ میں بارش کے...
شائع 22 اگست 2020 07:36pm

سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، بدین، کاچھو اور ٹھٹہ میں بارش کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہے۔

بارش سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ روزبچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سندھ میں بارش کے بعد صورتحال خراب ۔ دادوکی تحصیل جوہی ایک بارپھرسیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

کاچھو میں بارشوں کے بعد درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلہ آگیاoyاورلوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے۔

حیدر آباد کے نشیبی علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی کھڑاہے۔ بدین میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے عید گاہ، عابد ٹاؤن حیدر ٹاؤن اور دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

ٹھٹھہ میں نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کے باعث گٹروں اور بارش کا پانی گلیوں محلوں میں جمع ہوگیا۔