لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

لاہور میں کورونا وائرس کی شدت کم کیا ہوئی شہری ماسک پہننا بھول...
شائع 22 اگست 2020 07:47pm

لاہور میں کورونا وائرس کی شدت کم کیا ہوئی شہری ماسک پہننا بھول گئے۔ ایس اوپی پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہزاروں منطقیں پیش کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کی شدت کم ہوئی تو اس کا خوف بھی غائب ہوگیا۔

لاہور کے بازار ہوں یا پھر بڑے ادارے، ایس او پی پر عملدرآمد تو کہیں نظر نہیں آرہا، ماسک پہننا دکھائی دیتا ہے نہ سماجی فاصلوں کا کوئی خیال ہے، بہانے بھی عجب ہیں۔

ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے شہریوں کی کچھ الگ منطق بھی ہے جو ختم ہی نہیں ہورہی۔

حکومت اورضلعی انتظامیہ بھی ایس اوپی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔