پشاور:نانبائیوں کی ایک بار پھر احتجاج کی کال

پشاور میں نانبائیوں نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دی ہے، پیر سے...
شائع 22 اگست 2020 07:48pm

پشاور میں نانبائیوں نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دی ہے، پیر سے شہر بھر کے تندور غیرمعینہ مدت کے لیے بند ہونگے۔

نانبائیوں کے مطابق آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

پشاور کے نانبائیوں نے پیر سے پشاور کے تمام تندورغیراعلانیہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفزئی کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت میں موجودہ قیمت پر روٹی فروخت نہیں کی جاسکتی۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کردی کہ بحران سے بچنے کے لیے پہلے ہی نانبائیوں سے مزاکرات کرکے معاملے کو حل کریں۔

پشاور کے شہریوں کے مطابق پہلے آٹا بحران، پھر چینی اور اب 2 وقت کی روٹی چھینی جارہی ہے۔