لاہور: فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس، تہرا قتل، ملزمان گرفتار
لاہور میں فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کی رنجش پر تہرے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
لاہور کے تھانہ کاہنہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کی رنجش پر تہرے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان میں وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی شامل ہیں۔ انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔
فائرنگ سے یعقوب، شہزاد اور کاشف نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری راشد بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔