کراچی : ڈاکٹر ماہا کی خودکشی، پولیس تفتیش مکمل

کراچی میں ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی خودکشی کے معاملے پر...
شائع 22 اگست 2020 10:15pm

کراچی میں ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی خودکشی کے معاملے پر چار روز سے جاری پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق متوفیہ ماہا علی شاہ کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں۔ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی تھی جو مانگنے پر تابش قریشی نے لے کر ماہا کو دی۔

ڈاکٹر ماہا نجی اسپتال کی ڈیوٹی سے واپس آئی تو کافی ڈیپریس تھی۔ ماہا بہن کے ساتھ کمرے میں لیٹی تھی والد بھی آکر اُسی کمرے میں بیڈ پر لیٹ گیا۔

ماہا بہانے سے باتھ روم میں گئی اور دروازہ بند کرکے شاور چلا دیا۔ باتھ روم میں دیوار کے ساتھ بیٹھ کر خود کنپٹی پر نائن ایم ایم پستول سے گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا شدید ڈپریس تھی اور خود کو مارنے کی باتیں کرتی تھی۔ تاہم اس نے خودکشی کیوں کی؟ متعلقہ کرداروں کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

سعدسےپستول تابش قریشی نےلےکرماہاکودی،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔