عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جوابی وار کیا ہے اور...
شائع 22 اگست 2020 11:48pm

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جوابی وار کیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف دھوکا دیکر باہر گئے تو۔ وزیراعظم استعفا دیں ۔

پریس کانفرنس میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کی نگرانی صوبائی وزیر صحت اور آج کے وفاقی مشیر صحت نے کی ۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اجازت دینے پر کابینہ کو یقین دہانی کرائی ۔ اگر پھر بھی آپ کے ساتھ دھوکا ہوا تو استعفا دیں ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اِن لوگوں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سیاست کی ۔ جس دن معالجین کہیں گے نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر واپس آجائیں گے

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں نواز شریف کے باہر جانے پر عمران خان پچھتا رہے ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا کہ جب اسحاق ڈار کو نہیں لاسکے ۔ نواز شریف کو لانا تو بالکل بھی آسان کام نہیں ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنے بھولے نہیں کہ شہباز شریف والی غلطی کریں اور واپس آجائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔