مقبوضہ کشمیر: بارہ مولا، ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کم نہ ہوئے آج ضلع بارہ مولا...
شائع 22 اگست 2020 10:37pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کم نہ ہوئے آج ضلع بارہ مولا میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ۔

نوجوان کو کریڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر سے نکال کر شہید کیا گیا ۔

مقوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ روزانہ سرچ آپریشن کے بہانے چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کیا جاتا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں لے جاکر شہید کیا جارہا ہے۔