'نیب اپنی پالیسی کے تحت کام کررہا ہے،اس پر کوئی بیرونی دباؤ نہیں'

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔
شائع 22 اگست 2020 10:45pm
وفاقی وزیر حماد اظہر- فائل فوٹو
وفاقی وزیر حماد اظہر- فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔

ہفتے کو لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی اور گندم کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہا ہے اور اس پر کوئی بیرونی دباؤ نہیں۔