حکومت سےکامیاب مذاکرات ،پشاور کے نانبائیوں نے روٹی کاوزن کم کردیا
حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور کے نانبائیوں نے ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے روٹی کا وزن کم کردیا۔
گزشتہ روز نانبائیوں نے پیر کے دن صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ آٹے کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے موجودہ نرخوں پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں جس پر شہریوں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نانبائیوں سے جلد از جلد مذاکرات کرے تاکہ نئے بحران سے بچا جاسکے۔
جس پر کمشنر پشاور امجد علی نے نانبائیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے روٹی کا وزن مزید کم کرنے کی اجازت دے دی۔
اب پشاور میں 10 روپے کی روٹی کا وزن 100 گرام جبکہ 150 گرام روٹی 15 روپے میں فروخت ہوگی ،اس سے پہلے 10 روپے میں 115 گرام روٹی فروخت کی جارہی تھی۔
حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔