محرم الحرام پر اسلام آبادمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات،دفعہ144نافذ

اسلام آباد:محرم الحرام پر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کے سخت...
شائع 23 اگست 2020 10:20am

اسلام آباد:محرم الحرام پر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر کے داخلی خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر کے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محرم الحرام پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اداروں نے خصوصی پلان مرتب کرلیا۔

ضلع بھرمیں 955 مجالس اور179 جلوسوں کے دوران خصوصی ٹریفک پلان تیارکیا گیا ، اس دوران 1ایس پی، 3 ڈی ایس پیز، 20 انسپکٹرز سمیت 653 افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے،سیکیورٹی اورامن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فلیگ مارچ بھی جاری ہے ۔

اسلام آباد کے جلسے وجلوسوں کیلئے مؤثرسیکیورٹی انتظامات کویقینی بنائے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، 9،8 اور10 محرم الحرام کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی ۔

جلوس کے مخصوص راستوں کوبلاک کیا جائے گا خاردار تاریں اور قناعتیں لگا دی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلوس کے شرکاء سے کورونا وباء سے متعلق حکومیت ایس او پی پرعملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔