ن لیگ کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمارہیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے...
شائع 23 اگست 2020 11:07am

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے لیڈرز اور حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمارہیں،کہتے تھے نوازشریف کو نہ بھیجا گیا توان کی جان کوخطرہ لاحق ہوگا۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ن لیگ کےلیڈرز اورحمایتی دن رات بتاتےتھےنواز شریف کتنےبیمارہیں اورکہتےتھےاگر نوازشریف کونہ بھیجاگیاتوان کی جان کوخطرہ لاحق ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل سےیہ حضرات کہہ رہےہیں حکومت نےخودبھیجاتھا،اب یہ کہتے ہیں ہم نوازشریف کو کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکادہی اورجھوٹ ہےجس کی بنیادپرن لیگ کی تشکیل ہوئی۔